اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطيني صدر 'محمود عباس' نے عيسائي پيشوا 'پوپ فرانسس' كے ساتھ ايك ملاقات كي اور بعد ميں ويٹيكن ميں قائم ہونے والے فلسطيني سفارتخانے كا افتتاح بھي كيا.
ويٹي كن ميڈيا كے مطابق، پوپ فرانسس اور صدر محمود عباس كے درميان ہونے والي يہ ملاقات 26 جون 2015 ميں فلسطين اور ويٹي كن حكومتوں كے درميان ہونے والي مفاہمت كي كڑي ہے.
فلسطين كے صدر جن كا لقب ابومازن ہے، نے اس كے علاوہ 17 اكتوبر 2013 اور گزشتہ 16 مئي ميں بھي دوبار پوپ فرانسس كے ساتھ ملاقاتيں كيں جن كا مقصد ويٹي كن ميں فلسطيني سفارتخانے كے افتتاح كے منصوبے كو حتمي شكل دينا تھا.
ويٹي كن ميں فلسطيني سفارتخانے كے افتتاحي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے صدر محمود عباس نے كہا كہ پوپ فرانسس كے دل ميں فلسطيني قوم اور امن كے لئے محبت ہے.
گزشتہ ہفتے پوپ فرانسس نے نئے عيسوي سال كے حوالے سے ويٹي كن ميں مقيم غيرملكي سفارتكاروں كي منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے فلسطين اور ناجائز صہيوني رياست كے درميان امن مذاكرات كے آغاز كو مطالبہ كيا تھا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲